روس مغربی ممالک کے اسلحہ کے برخلاف اپنی صلاحتیوں کا بھر پور استعمال کرے گا، صدر پوتن
اسٹالن گرادکی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں، دیمتری پیسکوف نے پوتن کے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف مغرب کو دیے گئے پیغام کی وضاحت کی

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن نے یہ پیغام دیا ہے کہ "جب تک مغرب یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتا رہے گا، روس اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرے گا"۔
اسٹالن گرادکی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں، دیمتری پیسکوف نے پوتن کے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف مغرب کو دیے گئے پیغام کی وضاحت کی۔
ترجمان پیسکوف نے بتایا کہ صدر ِ روس کا پیغام یہ مفہوم رکھتا ہے کہ' روس، اجتماعی طور پر مغربی ممالک کی جانب ست فراہم کردہ نئے ہتھیاروں کا تعین ہونے کے ساتھ روس اپنے خصوصی عسکری آپریشن کے دائرہ کار میں اس کا جواب دینے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو آخری دم تک آزمائے گا۔'
خیال رہے کہ صدر پوتن نے سٹالن گارڈ جنگ کی فتح کی 80 ویں سالانہ یاد کے موقع پر وولگو گراد شہر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ ماضی کی طرح"روس کو ایک بار پھر جرمن لیوپارڈ ٹینکوں کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے " لیکن جرمنی سمیت تمام تر یورپی ممالک یہ جان لیں کہ میدان ِ جنگ میں روس کے خلاف فتح حاصل کرنے کے خواب دیکھنے والے اس چیز کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ روس کے ساتھ جدید جنگ بالکل مختلف ہو گی۔ بکتر بند گاڑیوں کا استعمال اس مسئلے کو ختم نہیں کرے گا، ہر کس اسے اچھی طرح جان لے۔ "