روس کا یوکرین میں رہائشی عمارت پر حملہ،3 افراد ہلاک
یوکرین کا کہنا ہے کہ ایک رہائیشی عمارت پر روسی حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ مشرقی علاقوں میں روسی پیش قدمی بھی اضافی دیکھا جا رہا ہے

روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی حصے میں پیش قدمی کرتے ہوئے کچھ علاقوں میں بمباری کی ہے۔
یوکرینی افواج کے مطابق، یوکرین کے شہر باخمت اور اس کے قریبی متعدد قصبوں میں روسی فوج نے بمباری کی۔
اس حوالے سے یوکرینی افواج کا کہنا ہے کہ ایودیو، قریبی قصبہ میرینکا اور کچھ ہمسایہ علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، شہر کراماتوسک میں روسی میزائل حملے سے رہائشی عمارت تباہ ہو گئی جبکہ دیگر سات عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
اس حملے سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ان میزائل حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ مشرقی حصے میں مخالفین کی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مشرقی حصے میں صورتِ حال مزید سخت ہوگئی ہے۔
دوسری جانب یوکرینی افواج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں روسی فوج کی پیش قدمی روکنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روسی فوج نے ان علاقوں پر اب تک 73 حملے کیے ہیں۔
یوکرینی فوج کا مزید کہنا ہے کہ ہماری فوج نے لوہانسک اور دونیسک کے رہائیشی علاقوں پر روسی حملوں کو روکا ہے مگر دوسری جانب لوہانسک کے بعض علاقے روسی بمباری کی زد میں آچکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ باخمت اور آودیویو نامی علاقے روسی بمباری سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
متعللقہ خبریں

پرتگال کے دارالحکومت لزبن اسلامی مرکز پر چاقو سے حملہ، 2 افراد ہلاک
حملے کی وجہ کے بارے میں تا حال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں