ترکیہ اور اسلام مخالف اقدامات دنیا میں سویڈن کا تائثر مجروح کر رہے ہیں: کرسٹوشن

ہم نے مشاہدہ کر لیا ہے کہ ترکیہ اور اسلام مخالف اقدامات دنیا میں سویڈن کے تائثر کے لئے اور بیرون ملک مقیم سویڈن کے شہریوں کی سلامتی کے لئے کیسے خطرات پیدا کر سکتے ہیں: اُلف کرسٹوشن

1940375
ترکیہ اور اسلام مخالف اقدامات دنیا میں سویڈن کا تائثر مجروح کر رہے ہیں: کرسٹوشن

سویڈن کے وزیر اعظم اُلف کرسٹوشن نے کہا ہے کہ "ہم نے مشاہدہ کر لیا ہے کہ ترکیہ اور اسلام مخالف اقدامات دنیا میں سویڈن کے تائثر کے لئے  اور بیرون ملک مقیم سویڈن کے شہریوں کی سلامتی کے لئے  کیسے اور کس قدر بڑے خطرات پیدا کر سکتے ہیں"۔

اُلف کرسٹوشن نے سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کے ساتھ بند کمرے کے مذاکرات کے بعد ملک میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حامیوں کی طرف سے ترکیہ مخالف مظاہروں، قرآن سوزی اور سویڈن کی نیٹو رکنیت مرحلے کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سب دیکھ رہے ہیں کہ حالیہ چند ہفتوں سے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پیش آنے والے واقعات نے سویڈن کی سلامتی  کو کس قدر پیچیدہ شکل دے دی ہے ۔ ہم نے، صدر رجب طیب ایردوان کا پُتلا لٹکائے جانے اور اس کے بعد ترکیہ کے اسٹاک ہوم سفارت خانے کے سامنے  قرآن سوزی  کا واقعہ دیکھا ہے۔

کرسٹوشن نے کہا ہے کہ سویڈن میں آئینی ہونے کے باوجود حالیہ چند ہفتوں سے چھوٹے پیمانے کے گروپوں کی طرف سے اور شخصی سطح پر کئے گئے اقدامات غلط معلومات کی مہم میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ اس مہم نے سویڈن کے تصّور کو ایک اسلام دشمن ملک میں تبدیل کر دیا ہے۔ ہم نے مشاہدہ کر لیا ہے کہ ترکیہ اور اسلام مخالف اقدامات دنیا میں سویڈن کے تائثر کے لئے اور بیرون ملک مقیم سویڈن کے شہریوں کی سلامتی کے لئے کیسے اور کس قدر بڑے خطرات پیدا کر سکتے ہیں"۔

وزیر اعظم اُلف کرسٹوشن نے کہا ہے کہ" مذکورہ اقدامات سویڈن مخالفوں کو خوش کر رہے ہیں اور یہ اقدامات کرنے والے ایسے احمق ہیں جنہیں آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے"۔



متعللقہ خبریں