ماہ ِجنوری میں پولینڈ کو 500,000 ٹن روسی تیل کی ترسیل
فروری میں قازقستان سے 20 ہزار ٹن تیل جرمنی بھیجنے کے لیے ضروری امور کو مکمل کر لیا گیا ہے

روسی تیل پائپ لائن آپریٹر ٹرانسنیفٹ نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے ماہ ِجنوری میں پولینڈ کو 500,000 ٹن روسی تیل فراہم کیا ہے۔
ٹرانس نیفٹ کی جانب سے روسی خبر رساں ایجنسی طاس کو دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری میں قازقستان سے 20 ہزار ٹن تیل جرمنی بھیجنے کے لیے ضروری امور کو مکمل کر لیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی ترسیل دروژبا پائپ لائن کے ذریعے ہو گی، اب کے بعد کا عمل قازقستان کے ارادے پر منحصر ہے۔
بیان میں اس طرف اشارہ دیا گیا ہے کہ پولینڈ روسی تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، اور کہا گیا کہ جنوری میں 500 ہزار ٹن روسی تیل اس ملک کو بھیجا گیا ہے۔
جہاں یوکرین جنگ کی وجہ سے یورپی یونین کے ممالک روسی تیل کی خریداری کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں روسی توانائی کے شعبے پر مختلف پابندیاں عائد ہیں۔
البتہ دوژبا پیٹرول پائپ لائن کو ان پابندیوں سے مبرا قرار دیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں

پرتگال کے دارالحکومت لزبن اسلامی مرکز پر چاقو سے حملہ، 2 افراد ہلاک
حملے کی وجہ کے بارے میں تا حال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں