فرانس میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ
فرانس میں قائم خیراتی ادارے ایبے پیئر فاؤنڈیشن نے 2022 میں ملک میں رہائش کے مسائل پر اپنی سالانہ رپورٹ شائع کی ہے

فرانس میں مکانات کے کرایوں میں اضافے کے باعث رہائش کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور بے گھر افراد کی تعداد 330 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
فرانس میں قائم خیراتی ادارے ایبے پیئر فاؤنڈیشن نے 2022 میں ملک میں رہائش کے مسائل پر اپنی سالانہ رپورٹ شائع کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر 330 ہزار ہو گئی اور 10 سالوں میں اس شرح میں 130 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جب کہ ان میں سے دو لاکھ کو ہنگامی رہائش گاہوں میں رکھا گیا ہے تو ایک لاکھ 10 ہزار کو عارضی پناہ گاہوں میں قیام پذیر ہیں تو ، 27 ہزار سڑکوں ، سب وے میں، خیموں میں یا کاروں میں سونے پر مجبور ہیں۔
فرانس میں گھر ک کرایہ اور بل وغیر جمع نہ کروانے والے افراد کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
2022 میں، ملک میں تمام اشیاء، خاص طور پر توانائی کی قیمتوں میں گزشتہ 30 سالوں کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
صدر ایمانوئل میکرون ن کو دوسری مدت کے لیے ملک پر حکمرانی کرنے والی جماعت کے رہائش کے مسئلے کے روڈ میپ کو اولین ترجیح میں شامل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔
فاؤنڈیشن کی گزشتہ سال کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فرانس میں بے گھر افراد اور رہائش کے منفی حالات کا سامنا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اور میکرون کے دور کی پالیسیاں ناکافی ہیں۔
متعللقہ خبریں

پرتگال کے دارالحکومت لزبن اسلامی مرکز پر چاقو سے حملہ، 2 افراد ہلاک
حملے کی وجہ کے بارے میں تا حال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں