دینی مقدسات کی بے حرمتی اظہارِ بیان کی آزادی نہیں حماقت ہے: پیٹر سزیجاترو

خواہ کوئی بھی دین ہو ہم اس کی مقدس کتاب یا دیگر مقدسات کو جلانے یا ان کی بے حرمتی کرنے  کی قطعی مخالفت کرتے ہیں: وزیر خارجہ پیٹر سزیجاترو

1940204
دینی مقدسات کی بے حرمتی اظہارِ بیان کی آزادی نہیں حماقت ہے: پیٹر سزیجاترو

ہنگری کے وزیر خارجہ اور وزیر تجارت پیٹر سزیجاترو نے کہا ہے کہ کسی دوسرے مذہب کی مقدس کتاب کو جلانا یا اس کی بے حرمتی کرنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔

سزیجاترو نے ، سویڈن میں انتہائی متعصب سیاست دان راسموس پالوڈین  کے ترکیہ اسٹاک ہوم سفارت خانے کے سامنے قرآنِ کریم کو نذرِ آتش کرنے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواہ کوئی بھی دین ہو ہم اس کی مقدس کتاب یا دیگر مقدسات کو جلانے یا ان کی بے حرمتی کرنے  کی قطعی مخالفت کرتے ہیں۔

سزیجارتو نے کہا ہے کہ "میں ایک عیسائی  اور پُر اعتقاد کیتھولک عیسائی کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ کسی اور عقیدے کی مقدس کتاب کو جلانا یا پھر اس کے بے حرمتی کرنا کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں ہو گا۔ نہایت معذرت سے کہتا ہوں کہ کسی اور عقیدے کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو اظہارِ بیان کی آزادی  کہنا حماقت کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ اب اگر کوئی ملک نیٹو کی رکنیت چاہتا ہو  اور ترکیہ کی بھی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہو تو اسے زیادہ محتاط ہونا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں