سویڈن میں منّظم جرائم پیشہ جتھے 'پی کے کے' کی مالی معاونت کر رہے ہیں: سٹین سٹروم

سرزد شدہ فعل آئینی ہونے کے باوجود ترکیہ کے اسٹاک ہوم سفارت خانے کے سامنے قرآن سوزی نے اس دین کے تمام پیروکاروں کو رنجیدہ کیا ہے: آسکر سٹین سٹروم

1939273
سویڈن میں منّظم جرائم پیشہ جتھے 'پی کے کے' کی مالی معاونت کر رہے ہیں: سٹین سٹروم

سویڈن کے نیٹو رکنیت کے چیف مذاکرہ کار 'آسکر سٹین سٹروم' نے کہا ہے کہ "سویڈن میں منّظم جرائم پیشہ جتھے 'پی کے کے' کی مالی معاونت کر رہے ہیں"۔

سویڈن سرکاری ریڈیو  'ایس آر' کے لئے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم، ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان نیٹو رکنیت سہ فریقی میکانزم اجلاس کے دوبارہ آغاز کے لئے،آئندہ ہفتے ترکیہ کے ساتھ رابطہ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

سٹین سٹروم نے کہا ہے کہ "اس وقت موئثر اور قابل اعتبار مذاکرات نہیں ہو سکیں گے لہٰذا  مذاکراتی میز پر آنا اور مذاکرات کرنا نہ صرف بے معنی ہو گا بلکہ ایک احتمال کے مطابق رکنیت مرحلہ زیادہ مشکل ہو جائے گا۔ لیکن بالمشافہ اجلاسوں کے دوام کے لئے ہم آئندہ ہفتے ترک فریق کے ساتھ  رابطہ کرنے کا سوچ رہے ہیں"۔

سویڈن اور فن لینڈ  کے ساتھ دائمی اتحادی میکانزم  اجلاسوں کے التوا  کے بارے میں سٹین سٹروم نے کہا ہے کہ " سرزد شدہ فعل آئینی ہونے کے باوجود ترکیہ کے اسٹاک ہوم سفارت خانے کے سامنے قرآن سوزی نے اس دین کے تمام پیروکاروں کو رنجیدہ کیا ہے۔ یہ فعل نیٹو مذاکرات کے لئے بالکل بھی مثبت پیش رفت نہیں ہے۔ یہ افسوسناک صورتحال ہے اور ہم نے اس بارے میں اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کر دیا ہے"۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے بارے میں بات کرتے ہوئے  آسکرسٹین سٹروم نے کہا ہے کہ" ترکیہ کے، فن لینڈ کے مقابلے میں، سویڈن سے زیادہ لاتعلق ہونے کی وجہ سویڈن میں PKK کے زیادہ مالی وسائل ہیں۔ سویڈن میں منظّم جرائم پیشہ جتھے PKK کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔ سویڈن میں PKK کے مالی وسائل کی تعداد  فن لینڈ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے"۔



متعللقہ خبریں