پولینڈ: یوکرین سے آنے والے مہاجرین کی تعداد 9،5 ملین ہو گئی

یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد آج سے 9،5 ملین ہو گئی ہے

1939637
پولینڈ: یوکرین سے آنے والے مہاجرین کی تعداد 9،5 ملین ہو گئی

یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد آج سے 9،5 ملین ہو گئی ہے۔

پولینڈ بارڈر فورس کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین سے ہجرت کی بھاری لہر جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف کل، یوکرین سے آنے والے، مہاجرین کی تعداد 22 ہزار 700 افراد تھی۔

جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرین سے پولینڈ آنے والے مہاجرین کی کُل تعداد 95 لاکھ 10 ہزار ہو گئی ہے۔ جبکہ پولینڈ سے واپس یا دیگر ممالک کو جانے والے  مہاجرین کی تعداد 76 لاکھ 60 ہزار ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں