بورس جانسن، پوتن نے انہیں میزائل حملے کی دھمکی دی تھی

بی بی سی کی تیار کردہ دستاویزی فلم میں پوتن کی دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے

1939693
بورس جانسن، پوتن نے انہیں میزائل حملے کی دھمکی دی تھی

برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم  بورس جانسن نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے فروری میں روس۔ یوکرین جنگ چھڑنے سے قبل انہیں "میزائل حملے" کی دھمکی دی تھی۔

بی بی سی کی تیار کردہ دستاویزی فلم میں پوتن کی دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس ڈیکومینٹری میں جانسن اور پوتن  کے درمیان ٹیلی فونک  بات چیت کا خلاصہ بھی  شامل ہے۔

جانسن نے بتایا ہے کہ  جب انہوں نے پوتن کے ساتھ "کافی طویل" ملاقات میں انہیں خبردار کیا تھا کہ یوکرین پر ان کا حملہ "قطعی تباہی" ہو گا۔ کے بعد انہیں فروری میں دھمکی دی گئی تھی۔

یوکرین پر قبضہ مغربی ممالک کی پابندیوں کا موجب  بننے اور نیٹو  کے روسی سرحدوں کے قریب تک کہیں زیادہ فوجی  جمع کرنے  کے معاملے میں پوتن کو انتباہ دینے  کا ذکر کرتے ہوئے جانسن نے  کہاتھا کہ  یوکرین  کو "مستقبل قریب"  میں نیٹو میں شامل نہیں کیا جائیگا   ، ہم پوتن کی فوجی کاروائیوں کا سد باب کرنے کی کوشش میں ہیں۔

انہو ں نے مزید بتایا کہ پوتن نے انہیں  میزائل حملے کی دھمکی  دیتے ہوئے کہا تھا کہ "بورس دیکھو  میں  تمھیں  نقصان نہیں پہنچانا چاہتا   لیکن اس میزائل  کو ہدف تک پہنچنے میں  صرف ایک منٹ لگے گا۔   لیکن میں  نے ان کے لہجے سے   یہ محسوس کیا کہ یہ محض  مذاق کر رہے ہیں۔

دوسری جانب   بورس کے ان دعووں  پر روس نے  جواب دیا ہے۔

روسی ایوان صدر کریملن  کے ترجمان دیمتری پسکووف نے     جانسن کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  "مسڑ جانسن کے الزامات حقائق کے منافی ہیں، حتی یہ بالکل جھوٹ ہیں، انہوں نے ہر گز میزائل داغنے کی دھمکی نہیں دی۔

 



متعللقہ خبریں