میں روس سے روابط کو جاری رکھوں گا، صدرِ فرانس
میکرون نے نئے قمری سال کی مناسبت سے گزشتہ روز ایلیسی پیلس میں منعقدہ استقبالیہ میں روس ۔یوکرین جنگ کے حوالے سے بیانات دئیے

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ وہ روس سے بات چیت جاری رکھیں گے۔
فرانسیسی BFMTV چینل کی خبر کے مطابق میکرون نے نئے قمری سال کی مناسبت سے گزشتہ روز ایلیسی پیلس میں منعقدہ استقبالیہ میں روس ۔یوکرین جنگ کے حوالے سے بیانات دئیے۔
میکرون نے کہا کہ کسی دوسرے وقت روس کے ساتھ بات چیت کرنے پر بعض لوگوں نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، لیکن میں اس ملک کے ساتھ ڈائیلاگ کو جاری رکھوں گا۔
دوسری جانب میکرون نے چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ " اگر ہم اس سامراجی جنگ کے خلاف آنکھیں بند کر لیتے ہیں تو کون آزاد اور مستحکم بین الاقوامی نظام کا دفاع کر سکتا ہے؟ اس نظام کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔
متعللقہ خبریں

ترکیہ اور روس قدرتی گیس سنٹر کے منصوبے پر اپنا تعاون جاری رکھیں گے
یہ قدرے مشکل منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں وقت کی کچھ تاخیر، کچھ تکنیکی یا دیگر نوعیت کے مسائل تو ہوں گے