ہم یوکرین کو اڑھائی سو ٹینک بھیج چکے ہیں، پولش وزیر اعظم

یوکرین کی آزادی کے دفاع میں مدد کرنے کا مطلب یورپی اقدار کا دفاع کرنا ہے

1938802
ہم یوکرین کو اڑھائی سو ٹینک بھیج چکے ہیں، پولش وزیر اعظم

پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراوچکی کا کہنا ہے کہ ہم نے  یوکرین کو 250 ٹینک بھیجے ہیں، جو 24 فروری سے روس کے خلاف جنگ میں مصروف  ہے۔

موراوچکی نے فرانسیسی ٹیلی ویژن LCI کو بتایا کہ یوکرین کی آزادی کے دفاع میں مدد کرنے کا مطلب یورپی اقدار کا دفاع کرنا ہے۔

یوکرین  کو جنگی طیارے فراہم کرنے کے معاملے کے ایجنڈے میں آنے پر اس کےحق میں  ووٹ  ڈالنے پر زور دینے والے  موراوچکی  کا کہنا تھا  کہ  تا ہم یہ  بلا شبہ نیٹو کے فیصلے پر منحصر  ہوگا۔

انہوں نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو یوکرین کو  کہیں زیادہ جدید  اسلحہ فراہم کرنے کے معاملے میں اب سے بھی بڑھ کر  بہادرانہ  موقف کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پولینڈ کا  یوکرین کو اسلحہ اور ہتھیار  دینے کا تعاون جاری ہونے کا ذکر کرنے والے پولش وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ "ہم نے ابتک  اس ملک  کو 250 ٹینک بھیجے  ہیں، علاوہ ازیں آئندہ کے ایام  میںیوکتین  60  جدید ترین   ٹینکوں کی  کھیپ  کو روانہ کیا جائیگا اور اضافی طور پر14 لیو پارڈ  ٹینک بھی  فراہم  کیے جائینگے۔ 



متعللقہ خبریں