سوئٹزرلینڈ کا روس کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ

24 فروری سے یوکرین پر روس کے جاری فوجی حملوں اور یوکرین کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے والے اس کے اقدامات کے جواب میں سوئٹزرلینڈ نے یورپی یونین کے 9ویں پابندیوں کے پیکیج میں روس کے خلاف اقدامات کیے ہیں

1938135
سوئٹزرلینڈ  کا روس کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ

یوکرین میں اپنی فوجی جارحیت" کا حوالہ دیتے ہوئے، یورپی یونین (EU) کی جانب سے اپنے تازہ ترین پیکیج میں متعارف کرائے گئے اقدامات کو اپناتے ہوئے ، سوئٹزرلینڈ نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئس فیڈرل کونسل کے بیان میں میں کہا گیا ہے کہ

24 فروری سے یوکرین پر روس کے جاری فوجی حملوں اور یوکرین کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے والے اس کے اقدامات کے جواب میں سوئٹزرلینڈ نے یورپی یونین کے 9ویں پابندیوں کے پیکیج میں روس کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔

یورپی یونین کی طرف سے روس پر 16 دسمبر کو نافذ کیے گئے 9ویں پابندیوں کے پیکیج میں تقریباً 200 افراد اور اداروں اور 3 روسی بینکوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا، دوہری استعمال کی مصنوعات کی برآمدات پر پابندی اور کان کنی کی سرمایہ کاری پر پابندی شامل ہے۔

اس کے علاوہ، توقع ہے کہ سوئٹزرلینڈ ہوائی جہاز اور ڈرون انجنوں کو شامل کرنے کے لیے ایرو اسپیس انڈسٹری سے متعلق سامان کی برآمد پر پابندی میں توسیع کرے گا۔ سوئٹزرلینڈ روسی کان کنی کے شعبے میں نئی ​​سرمایہ کاری پر پابندی لگانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

 

سوئٹزرلینڈ، جو یورپی یونین کا رکن نہیں ہے، اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی طور پر ہم آہنگ تعلقات برقرار  رکھنا چاہتا ہے۔



متعللقہ خبریں