روسی فضائیہ نے حملوں میں شدت پیدا کردی،کیئف میں دھماکوں کی آوازیں

یوکرینی فضائیہ کے ترجمان یوری اگنات نے بتایا ہے کہ   روسی علاقے مورمانسک سے چھ ٹی یو  35جنگی طیاروں نے اڑان بھری اور تیس سے زائد میزائل داغے ہیں

1938320
روسی فضائیہ نے حملوں میں شدت پیدا کردی،کیئف میں دھماکوں کی آوازیں

روس نے یوکرین کے بعض علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

 یوکرینی فضائیہ کے ترجمان یوری اگنات نے بتایا ہے کہ   روسی علاقے مورمانسک سے چھ ٹی یو  35جنگی طیاروں نے اڑان بھری اور تیس سے زائد میزائل داغے ہیں ۔

 کیئف بلدیہ کے ناظم ویتالی کلیچکو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ  دارالحکومت سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے صدر  آندرے یرماک نے بھی سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ  روسیوں کے داغے گئے پہلے میزائلوں کو ہم نے فضا ہی میں تباہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب، یوکرین کے شہر باہموت میں موجود عام شہری حملوں کی زد میں ہیں،یہ شہر دونیسک کے علاقے میں واقع ہے جہاں  شدید جھڑپوں کی وجہ سے مقامی آبادی گولیوں کی گھن گرج میں زندگی کی  جنگ لڑ رہی ہے۔

روسی فوج اس علاقے پر شدید بمباری کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں