جنوبی اسپین میں چھرا گھونپنے کا واقعہ ،1راہب ہلاک،4 افراد زخمی

ہسپانوی پریس  کے مطابق، الجیراس میں مقامی وقت کے مطابق شب ساڑھے نو بجے کے قریب دو گرجا گھروں پر حملہ کرنے والے ایک شخص نے چھرا کے وار کرتےہوئے ایک  راہب کو ہلاک جبکہ چار دیگر افراد کو زخمی کر دیا

1937954
جنوبی اسپین میں چھرا گھونپنے کا واقعہ ،1راہب ہلاک،4 افراد زخمی

جنوبی اسپین میں واقع کادیز کے قصبے الجیسیراس میں دو گرجا گھروں میں چھرا گھونپنے کے   واقعے میں ایک راہب ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

 ہسپانوی پریس  کے مطابق، الجیراس میں مقامی وقت کے مطابق شب ساڑھے نو بجے کے قریب دو گرجا گھروں پر حملہ کرنے والے ایک شخص نے چھرا کے وار کرتےہوئے ایک  راہب کو ہلاک جبکہ چار دیگر افراد کو زخمی کر دیا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  حملہ آور  اور راہب کے درمیان تکرار نے طول اختیار کرلی تھی جس پر حملہ آور نے بے قابو ہوکر راہب کو چھرا گھونپ کر موقع پر ہی ہلاک  کر دیا ۔

 اسی حملہ آور نے  ایک دوسرے  گرجا گھر  جا کر وہاں کے راہب اور دیگر تین افراد کو زخمی کر دیا  جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 سرکاری ٹی وی چینل  آر ٹی وی ای کا کہنا ہے کہ  حملہ آور کی شناخت ایک پچیس سالہ مراکشی نژاد باشندے کے طور پر ہوئی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں