مظاہرین نہیں چاہتے کہ ہم نیٹو میں شامل ہوں:سویڈش وزیراعظم

سویڈش وزیراعظم نے کہا کہ بعض افراد سویڈن کی نیٹو میں شمولیت  اور اس کی اہمیت سے نابلد ہیں اور اس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں جبکہ ہم ترکیہ کے ساتھ دوبارہ مکالمت  چاہتےہیں

1937516
مظاہرین نہیں چاہتے کہ ہم نیٹو میں شامل ہوں:سویڈش وزیراعظم

سویڈش وزیراعظم اولاف کرسٹرسن نے  کہا ہے کہ مظاہرین  نہیں چاہتے کہ  سویڈن نیٹو میں شامل ہو۔

 کرسٹرسن نے  وزیر خارجہ ٹوبیاس بل اسٹروم اور  وزیر دفاع پال جانسن  کے ہمراہ اسٹاک ہوم میں ایک مشترکہ  پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔

 سویڈش وزیراعظم نے  کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ہماری ملکی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوا ہے، بعض افراد سویڈن کی نیٹو میں شمولیت  اور اس کی اہمیت سے نابلد ہیں اور اس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں،ہم ترکیہ کے ساتھ دوبارہ مکالمت  چاہتےہیں،ترکیہ اپنے فیصلے خود کرنے کا مجاز ہے جس کا احترام ہم پر واجب ہے،ہم اس ساری صورت حال میں پر سکون رہنا چاہتے ہیں۔

 وزیر خارجہ بل اسٹروم  نے بھی  گزشتہ ہفتے کے روز  اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم کا نسخہ شہید کرنے سے متعلق کہا کہ  کتب کو جلانا  ایک سیاہ تاریخ کا حصہ رہا ہے   ترکیہ ،پاکستان اور افغانستان میں مظاہرے ہوئے ،سوشل میڈیا پر سویڈش اشیا کے بایئکاٹ کی خبریں گردش میں ہیں بطور حکومت ہم اس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سویڈش وزیر دفاع جانسن نے بھی  کہا کہ  نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کی کوششیں جاری رہیں گی جو کہ ہماری سلامتی کے لیے بھی اہم ہوگا۔



متعللقہ خبریں