ایسٹونیا کے سفیر کو روس چھوڑنے کا حکم

روسی امور خارجہ کے مطابق، روس نے  جوابی طور پر دونوں جانب سفارتی تعلقات کو صرف ناظم الامور تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ایسٹونیئن سفیر کو اس سلسلے میں احتجاجی مراسلہ دے دیا گیا ہے جبکہ وہ سات فروری تک ملک چھوڑ دیں گے

1936704
ایسٹونیا کے سفیر کو روس چھوڑنے کا حکم

روس نے  ایستونیا کے سفیر مارگوس لائدرے کو ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔

روسی امور خارجہ کے مطابق، یہ فیصلہ تالین میں متعین روسی سفار ت خانے کے عملے میں کمی کا مطالبہ کرنے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ غیر دوستانہ ہے جس پر روسی حکومت ایسٹونیئن سفیر کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیتی ہے ۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  روس نے  جوابی طور پر دونوں جانب سفارتی تعلقات کو صرف ناظم الامور تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ایسٹونیئن سفیر کو اس سلسلے میں احتجاجی مراسلہ دے دیا گیا ہے جبکہ وہ سات فروری تک ملک چھوڑ دیں گے،ایسٹونیا اور روس کے درمیان تعلقات کو اس نتیجے پرلانے کی ذمے داری ایسٹونیا پر عائد ہوتی  ہے اور اگر اس نے  روس کے خلاف دشمنانہ اقدامات جاری رکھے تو ہمارا رد عمل بھی سامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ ایسٹونیئن امور خارجہ نے گیارہ جنوری کو روسی سفارت خانے کے عملے کی تعداد آٹھ تک لانے کا حکم دیا تھا۔



متعللقہ خبریں