فرانس میں دو پولیس افسران کو حراست میں لے لیا گیا
گزشتہ روز پیرس کے 11 ویں ڈسٹرکٹ میں کھلونا نما بندوق لے کر گھومنے والے شخص کے خلاف خفیہ اطلاع پر پولیس نے اس شخص کے سینے میں 4 گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھلونا نما بندوق سے سڑک پر گھومتے ہوئے ایک بے گھر شخص کو قتل کرنے کے الزام میں دو پولیس افسران کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایک 49 سالہ بے گھر شخص کو 4 گولیوں سے قتل کرنے کے الزام میں دو پولیس افسران کے خلاف تفتیش جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے تفتیش کے دوران دو پولیس افسران کو حراست میں لے لیا۔
گزشتہ روز پیرس کے 11 ویں ڈسٹرکٹ میں کھلونا نما بندوق لے کر گھومنے والے شخص کے خلاف خفیہ اطلاع پر پولیس نے اس شخص کے سینے میں 4 گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔
پولیس ذرائع نے لی فگارو اخبار کو بتایا کہ بے گھر افراد کے ہاتھ میں موجود بندوق اصلی نہیں تھی، اور دعویٰ کیا کہ جس شخص نے پولیس کو کچھ نہیں کہا اسے اس لیے گولی مار دی گئی کیونکہ اسے خطرہ کے طور پر دیکھا گیا تھا۔
کچھ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ شخص ہاتھ میں "بندوق" لے کر کتے کو دھمکانے کے بعد پولیس کی جانب گامزن ہوا جس پر پولیس نے سے غیر فعال کردیا۔
نیشنل پولیس انویسٹی گیشن یونٹ (IGPN) نے اس واقعے کے بارے میں دو مختلف تحقیقات شروع کردی ہیں۔