ہمیں جدید ٹینکوں کی ضرورت ہے، صدر زیلنسکی

یڈیو پیغام کے ساتھ، زیلنسکی نے کل جرمنی میں رامسٹین ایئر بیس پر منعقدہ یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کی میٹنگ  پر اپنا  جائزہ پیش کیا

1935996
ہمیں جدید ٹینکوں کی ضرورت ہے، صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے خلاف 24 فروری سے جاری جنگ میں یوکرین کی فوج کو جدید ٹینکوں کی ضرورت ہے اور انہیں ان ٹینکوں کے حصول کے لیے جدوجہد کرنی  ہو گی۔

اپنے شیئر کردہ ویڈیو پیغام کے ساتھ، زیلنسکی نے کل جرمنی میں رامسٹین ایئر بیس پر منعقدہ یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کی میٹنگ  پر اپنا  جائزہ پیش کیا۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رامسٹین میٹنگ سے خطاب کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے  زیلنسکی نے کہا، "یہ  بند کمرے میں ہونے والی  بحث ہے اور اسے اس شکل میں ہی سر انجام دیا جانا چاہیے۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ رامسٹین میٹنگ ہماری  مزاحمت کو تقویت دے گی ۔"

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ اتحادی یوکرین کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں، زیلنسکی نے کہا، "پھر بھی، ہمیں جدید ٹینکوں  کے حصول کے لیے کام کرنا ہو گا۔ یہ بات روز بروز واضح ہو رہی ہے کہ ٹینکوں کے بارے میں فیصلہ  کرنا لازمی ہے اور اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔"

اتحادی ممالک کی اسلحہ کی امداد کی بدولت یوکرینی افواج  کے امکانات اور استعداد میں اضافہ ہونے کا ذکر کرنے والے زیلنسکی نے ان کے ملک  کی مدد کرنے والے ہر کس کا شکریہ ادا کیا۔

یوکرینی لیڈر نے ان کے ملک کو اسلحہ امداد  کو جاری رکھنے  کی اہمیت  پر توجہ مبذول کراتے ہوئے   بتایا کہ ہمیں  اپنی سر زمین کو آزادی دلانے کے لیے طویل المسافت میزائلوں کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں