یوکرین میں میزائل حملے کے نتیجے 25 افراد ہلاک

ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپنی تحریری پوسٹ میں ڈنیپرو میں 9 منزلہ رہائش گاہ پر روسی میزائل کے گرنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور ملبے  تلے  سے  تلاش اور امدادی سرگرمیوں کے  بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں

1932990
یوکرین میں میزائل حملے کے نتیجے 25 افراد ہلاک

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے دنیپرو شہر پر کیے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپنی تحریری پوسٹ میں ڈنیپرو میں 9 منزلہ رہائش گاہ پر روسی میزائل کے گرنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور ملبے  تلے  سے  تلاش اور امدادی سرگرمیوں کے  بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  حملے کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والے شہریوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے، زیلنسکی نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

زیلنسکی نے یاد دلایا کہ اس حملے کے بعد جس میں 73 افراد، جن میں 13 بچے تھے، زخمی ہوئے، 6 بچوں کو ملبے سے  زندہ بچالیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں