آرتھوڈوکس کرسمس کا تہوار،پوتین نے جنگ بندی کا حکم دے دیا

ماسکو کے پیٹرک کیرل نے گزشتہ روز یوکرین میں جنگ کے دونوں فریقوں سےمطالبہ کیا تھاکہ وہ کرسمس کے موقع پرجنگ بندی پرعمل کریں جبکہ یوکرین نے روسی صدر کےاقدام کو مایوس کن جال قرار دے کرمسترد کردیا ہے

1928760
آرتھوڈوکس کرسمس کا تہوار،پوتین نے جنگ بندی کا حکم دے دیا

روسی صدر ولادی میرپوتین نے آرتھوڈوکس کرسمس کے موقع پریوکرین میں جنگ بندی کا حکم دے دیا ہے۔

کریملن نے گزشتہ روز کو ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی فوجیوں کو 6جنوری کو 1200 بجے سے 36 گھنٹے تک فائربندی کا حکم دیا گیا ہے۔

بہت سے آرتھوڈوکس عیسائی ، بشمول روس اور یوکرین میں رہنے والے چھ اور سات جنوری کو کرسمس مناتے ہیں۔

روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ ماسکو کے پیٹرک کیرل نے گزشتہ روز یوکرین میں جنگ کے دونوں فریقوں سےمطالبہ کیا تھاکہ وہ کرسمس کے موقع پرجنگ بندی پرعمل کریں جبکہ یوکرین نے روسی صدر کےاقدام کو مایوس کن جال قرار دے کرمسترد کردیا ہے۔

صدرپوتین نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ تقدس مآب پیٹرک کیرل کی اپیل کو مدنظررکھتے ہوئے میں روسی وزیردفاع کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ 6 جنوری 2023 کو 12 بجے سے 7 جنوری 2023 کو 24 بجے تک یوکرین میں فریقین کے رابطے کی پوری لائن پر جنگ بندی کا نظام متعارف کروائیں‘‘۔

روسی صدر نے کہا:’’اس حقیقت سے آگے بڑھتے ہوئے کہ آرتھوڈوکس کا دعویٰ کرنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد دشمن کے علاقوں میں رہتی ہے، ہم یوکرین کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان کرنے اورلوگوں کوکرسمس کے موقع پراورکرسمس کے دن بھی خدمات میں شرکت کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ سال چوبیس فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں