آذربائیجان نے فرانسیسی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کرلیا

ذربائیجان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے بہتان تراشی اور ہتک عزت پر مبنی مہم کو وسعت دینے اور جاری رکھنے پر محسوس ہونے والی بے چینی کو سفیر بوایون تک پہنچایا گیا

1925035
آذربائیجان نے فرانسیسی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کرلیا

آذربائیجان  نے فرانسیسی سیاست دانوں کے منفی رویے کی وجہ سے باکو میں اس ملک کے سفیر این بوایون کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے بہتان تراشی اور ہتک عزت پر مبنی مہم کو وسعت دینے اور جاری رکھنے پر محسوس ہونے والی بے چینی کو سفیر بوایون تک پہنچایا گیا اور ایک احتجاجی نوٹ مراسلہ دے دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل فرانسیسی پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنے والی سیاسی قوتوں کے رہنماؤں کی جانب سے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو لکھے گئے ایک خط میں آذربائیجان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ایسے اقدامات جو آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہیں جو آذربائیجان کے  لیے  ناقابل قبول  ہیں۔

بوایون سے ملاقات کرنے والے وزارت کے عہدیداروں نے بھی فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آذربائیجان کے خلاف مہم کو فوری طور پر روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔



متعللقہ خبریں