دہشت گرد تنظیم پی کے کے نے اس بار پیریس اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا

انادولو ایجنسی (اے اے) کو ایک بیان میں، پیرس کی ایک خاتون رہائشی، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، کہا کہ کرسمس کے موقع پر دارالحکومت کی سڑکوں پر اس طرح کے تشدد اور توڑ پھوڑ کا مشاہدہ کرنا بہت پریشان کن ہے

1923717
دہشت گرد تنظیم پی کے کے  نے اس بار پیریس اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا
pkk fransa paris.jpg
pkk fransa paris.jpg
pkk fransa paris.jpg
pkk fransa paris.jpg
pkk fransa paris.jpg

23 دسمبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 3 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک مظاہرے کا اہتمام کرنے والی دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں نے دائیں بائیں اندھا دھند حملہ کیا اور راستے میں  گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہنچایا، جس سے دکانداروں اور آس پاس کے مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مقامی رہائشیوں اور دکانداروں کا کہنا  ہے اس حملے سے   ان کا بہت زیادہ مالی نقصان ہوا ہے۔

انادولو ایجنسی (اے اے) کو ایک بیان میں، پیرس کی ایک خاتون رہائشی، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، کہا کہ کرسمس کے موقع پر دارالحکومت کی سڑکوں پر اس طرح کے تشدد اور توڑ پھوڑ کا مشاہدہ کرنا بہت پریشان کن ہے۔

علاقے  کے  ایک  دکاندار نے  کہا کہ اسے اپنا کاروبار بند کرنا پڑا کیونکہ PKK کے حامیوں نے  اس کی دکان کے قریب گاڑیاں جلا دی تھیں، انہوں نے مزید کہا کہ "اس سے پیرس  کی پر امن زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اس موقع پر تاجرون نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  تشدد کی وجہ سے ان کے  کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

پیرس کے پولیس چیف لارنٹ نونیز نے اعلان کیا کہ پیرس میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے حامیوں کی طرف سے ہونے والے تشدد میں 31 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

23 دسمبر کو پیرس کے 10 ویں ڈسٹرکٹ کی اینگین اسٹریٹ پر حملے میں 69 سالہ فرانسیسی شہری نے آس پاس کے لوگوں پر فائرنگ کی تھی  جس کے نتیجے میں  3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئےتھے۔

فرانسیسی پریس میں اس اس شکص کا نام  "ولیم ایم"  بتایا گیا ہے  جسے  جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا گیا۔ بتایا گیا کہ ملزم فرانس کی سرکاری ریلوے کمپنی SNCF سے ریٹائرڈ  ہوا تھا۔

بیان کے مطابق   حملہ آور نے 2016 اور 2021 میں دو بار قتل کی کوشش کی، پولیس ریکارڈ میں درج ہے، دسمبر 2021 میں اس نے پیرس کے ایک امیگریشن سینٹر پر ہاتھ میں تلوار لے کر حملہ کیا اور 2 افراد کو زخمی کیا، اس لیے اسے جیل بھیج دیا گیا جہاں وہ اس مہینے رہا ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں