اقوام متحدہ کی وارننگ: دنیا بھر میں انتہا پسندانہ دہشت گردی کا خطرہ ہے

اس وقت مغربی ممالک کو دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ انتہائی دائیں بازو کے حامیوں، نیو نازیوں اور سفید فام برتری پر یقین رکھنے والوں  کی طرف سے ہے: سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس

1921072
اقوام متحدہ کی وارننگ: دنیا بھر میں انتہا پسندانہ دہشت گردی کا خطرہ ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے جرمنی میں حملہ پلان  سے متعلق  دعووں کے بعد دنیا بھر میں انتہا پسندانہ دہشت گردی کی وارننگ دی ہے۔

جرمنی میں حملے کی تیاریوں میں ہونے کے دعوے کے ساتھ 'رائش برگر' یعنی شہنشاہیت کے شہری نامی تنظیم کے خلاف آپریشن سے متعلق سوال کے جواب میں گٹرس نے کہا ہے کہ "اس بات میں اب کوئی مبالغہ نہیں رہا کہ اس وقت مغربی ممالک کو دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ انتہائی دائیں بازو کے حامیوں، نیو نازیوں اور سفید فاموں کی برتری پر یقین رکھنے والوں  کی طرف سے ۔

گٹرس نے کہا ہے کہ" نیو نازی ازم، صیہونیت اور مسلمانوں کے خلاف ہر طرح کی نفرت کی واضح اور دو ٹوک شکل میں مخالفت کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کھُلے بندوں ایک دھمکی ہے اور اس دھمکی کے خلاف ہمیں پورے عزم کے ساتھ جدوجہد کرنا چاہیے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ جرمنی کے واقعات  دنیا بھر میں جمہوری معاشروں کے خلاف خطرے کی صرف ایک مثال ہیں۔ داخلی خفیہ رپورٹ کے مطابق، خود کو  جرمن شہنشاہیت کے شہری  شمار کرنے والے "رائش برگر" شہنشاہیت کے شہری نامی تنظیم کے اراکین  کی تعداد 23 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 'شہنشاہیت کے شہری' نامی گروپ جرمنی کو بطور آئینی حکومت قبول نہیں کرتا اور اس  کے 2 ہزار 100 اراکین شدت کے استعمال کے لئے تیار ہیں ۔ گروپ کے بعض اراکین جرمنی میں شہنشاہیت  کے حامی اور بعض نازی ازم کے حامی ہیں۔ جبکہ بعض  کو یقین ہے کہ  جرمنی میں ابھی تک مارشل لاء  لگا ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں