روس کے پاس وسیع پیمانے کے حملوں کے لیے میزائل کے ذخائر ابھی بھی موجود ہیں، صدر زیلنسکی

"ملک کے وسطی علاقوں اور کیف کے جوار میں دہشت گردوں کے 40 سے زائد   راکٹوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ "

1920118
روس کے پاس وسیع پیمانے کے حملوں کے لیے میزائل کے ذخائر ابھی بھی موجود ہیں، صدر زیلنسکی

 

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی فوج کے پاس یوکرین کے خلاف مزید  بڑے حملے کرنے کے لیے میزائلوں کا کافی مقدار  میں   ذخیرہ  موجود ہے۔

زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ قوم سے خطاب کرتے ہوئے  کل یوکرین کے اہم انفراسٹرکچر پر  روسی افواج کے میزائل حملے کا جائزہ  پیش کیا۔

روسی فوج کے  یوکرین پر داغے گئے 60 میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی وضاحت کرنے والے زیلنسکی نے  موثر  کاروائیوں  پر  فضائی دفاعی   دستوں کا شکریہ ادا کیا۔

روسی حملوں میں دارالحکومت کیف کو ہدف بنائے جانے کا ذکر کرنے والے زیلنسکی نے کہا کہ "ملک کے وسطی علاقوں اور کیف کے جوار میں دہشت گردوں کے 40 سے زائد   راکٹوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ "

انہوں  نے بتایا کہ حملوں میں کروی ریح شہر میں ایک گھر پر میزائل لگنے کے نتیجے میں 3 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے، میزائل حملوں میں بنیادی طور پر سول اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

حملوں کے باعث مجموعی طور پر 14 علاقوں میں بجلی کی کٹوتی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ  کیف اور جوار کے علاقوں کو پانی کی  ترسیل بھی منقطع ہے۔

زیلنسکی نے عالمی شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام   فراہم کریں۔



متعللقہ خبریں