ترکمانستان، آذربائیجان اور ترکیہ  توانائی کے وسائل کو عالمی منڈی  تک  پہنچانے میں اتحاد قائم کریں گے

"ترکمانستان سے آذربائیجان اور ترکیہ تک ایک نئی نقل و حمل کی راہداری سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک ہو سکتی ہے

1918936
ترکمانستان، آذربائیجان اور ترکیہ  توانائی کے وسائل کو عالمی منڈی  تک  پہنچانے میں اتحاد قائم کریں گے

ترکمانی صدر سردار بردی مہمدوف کا کہنا ہے کہ ان کا ملک، آذربائیجان اور ترکیہ  توانائی کے وسائل کو عالمی منڈی  تک  پہنچانے کے لیے  ہم آہنگی اور کثیر الجہتی  شکل میں  کام کر رہے ہیں۔

سردار بردی محمدوف نے ترکیہ-آذربائیجان-ترکمانستان کے صدور کے پہلے سربراہی اجلاس میں اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ  اس اجلاس   نےتین برادر ممالک کو ایک دوسرے سے جوڑا ہے اور یہ ممالک کے درمیان تعاون  کو فروغ دے گا۔

انہوں نے ترکمانستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کو اقتصادی تعاون کے حوالے سے ایک اہم واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  "ترکمانستان، آذربائیجان اور ترکیہ عالمی منڈی میں توانائی کے وسائل بھیجنے کے لیے ایک ہم آہنگ اور ہمہ گیر نظام بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ "

انہوں نے  نقل و حمل  کے معاملے  کی اہمیت کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا اور یورپ کے مابین   ہمارے ممالک کے ذریعے    ایک مواصلاتی راہداری تشکیل دینے سے متعلق ہماری مشترکہ حکمت عملی  کی بنیاد پر قریبی سہہ  رکنی تعاون  کی ضرورت  کے معاملے پر ہمارے درمیان ہم آہنگی موجود ہے۔

"ترکمانستان سے آذربائیجان اور ترکیہ تک ایک نئی نقل و حمل کی راہداری سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ ہم نے  اس سمت میں نقل و حمل کی سہولت کے لیے ایک ہی لاجسٹک سینٹر کے قیام پر بات چیت کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔



متعللقہ خبریں