"سوئس حکام نے پناہ نہ دی"افغان نوجوان نے دل برداشتہ ہو کرخود کشی کرلی
یونان سے سویٹزر لینڈ میں پناہ کی درخواست کی نا منظوری ملنے والےایک افغان تارک وطن نے ملک بدر کرنے کے حکم پر دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی
1916813

یونان سے سویٹزر لینڈ میں پناہ کی درخواست کی نا منظوری ملنے والےایک افغان تارک وطن نے ملک بدر کرنے کے حکم پر دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔
سرکاری ٹی وی چینل آر ٹی ایس کے مطابق،گزشتہ سال جنیوا پہنچنے والا اٹھارہ سالہ علی رضا ایک سوئس خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے فرانسیسی زبان سیکھ رہا تھا۔
علی رضا نے کچھ ہی عرصے میں ماحول سے انسیت حاصل کرلی تھی مگر سوئس حکام کی جانب سے اسے ملک بدر کرتےہوئے یونان واپس جانے کا حکم دیا گیا تھا جس پر اس نے دل برداشتہ ہوتے ہو کر خود کشی کرلی ۔
بتایا گیا ہے کہ سوئس حکام نے ڈاکٹروں کی تلقین کے باوجود علی رضا کی طرف سے خود سوزی کے ارتکاب کو سنجیدہ نہیں لیا تھا۔
اس واقعے کے خلاف جنیوا میں متعدد افراد نے احتجاج بھی کیا ۔