پیرس کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
اینیڈیس الیکٹرک کمپنی کے مطابق، مقامی وقت کےمطابق شب گیارہ بجے بجلی کے تاروں کی مرمت کی وجہ سے فراہمی میں خلل پڑا اور پیرس کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
1916941

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہو گئی۔
اینیڈیس الیکٹرک کمپنی کے مطابق، مقامی وقت کےمطابق شب گیارہ بجے بجلی کے تاروں کی مرمت کی وجہ سے فراہمی میں خلل پڑا اور پیرس کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
مرکزی پیرس کے ناظم اریئل ویل نے ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی اور بتایاکہ پیرس فائر بریگیڈ بجلی کے ٹرانسفارمر میں خرابی کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔