ایزی جیٹ کی پرواز میں بم کی اطلاع،طیارہ ہنگامی طور پر پراگ میں اتر گیا
پولش شہر کراکوو سے برطانوی شہر برسٹل جانے والے ایک مسافر طیارے نے بم کی اطلاع ملنے پر پراگ میں ہنگامی لینڈنگ کی
1914770

پولش شہر کراکوو سے برطانوی شہر برسٹل جانے والے ایک مسافر طیارے نے بم کی اطلاع ملنے پر پراگ میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔
دی گارڈئین اخبار کے مطابق، پولینڈ سے پرواز کرنے والے ایزی جیٹ کی پرواز نمبر6276 بم کی اطلاع ملنے پر پراگ میں اتر گئی جہاں حکام نے طیارے میں بم کی تلاش کرنا شروع کر دی ۔
بعد ازاں یہ خبر جھوٹی نکلنے پر طیارے اپنی منزل کی جانب رواں ہو گیا۔