اٹلی نے یوکرین کی عسکری امداد کے نئے بِل کی منظوری دے دی

اٹلی حکومت نے 2023 میں یوکرین کو اسلحے، فوجی ساز و سامان اور عسکری آلات کی فراہمی سے متعلق نئے بِل کی منظوری دے دی

1913749
اٹلی نے یوکرین کی عسکری امداد کے نئے بِل کی منظوری دے دی

اٹلی کی حکومت نے 2023 میں یوکرین کو اسلحے، فوجی ساز و سامان اور عسکری آلات کی فراہمی سے متعلق نئے بِل کی منظوری دے دی ہے۔

دارالحکومت روم میں وزیر اعظم جارجیا میلونی کی زیرِ قیادت شام کے وقت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حال حاضر  میں یوکرین کو عسکری امداد کی فراہمی پر مبنی اور سال کے آخر تک کی معیاد والے بِل پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد وزارت اعظمیٰ دفتر سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میلونی ، وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور وزیر دفاع گوئیدو کروسیٹو کی تجویز پر کابینہ نے، یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کی معیاد 31 دسمبر 2023 تک بڑھانے  کے لئے عاجل احکامات پر مبنی اور قانونی حیثیت کے حامل ، بِل کی منظوری دے دی ہے۔

اطالوی پارلیمنٹ کی منظوری کے منتظر اس چھٹے  بِل کے ساتھ اطالوی حکومت کو آئندہ سال بھر میں کیف کو اسلحے کی ہر نئی امدادی کھیپ کے لئے پارلیمنٹ سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ قانونی بِل کے ساتھ یوکرین کو، مختصر مسافت کے خشکی سے فضاء میں مار کرنے والے، میزائل سسٹم کی فراہمی متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں