یورپی یونین، روس کے مالی اثاثوں پر قبضے کا منصوبہ بنا رہی ہے
جلد ہی ہم ایک ایسی ساخت تشکیل دیں گے جو روس کے زرِ محفوظ اور مالی اثاثوں کا انتظام چلائے اور ان کے ساتھ سرمایہ کاری کرے گی: اُرسولا وان ڈر لئین

یورپی یونین، یوکرین جنگ کی وجہ سے روس مرکزی بینک کے 300 بلین یورو زرِ محفوظ اور روسی طبقہ امراء کے 19 بلین یورو مالیت کے منجمد اثاثوں پر قبضے کا پروگرام بنا رہی ہے۔
یورپی یونین کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے سوشل میڈیا سے روس۔یوکرین جنگ کے بارے میں جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ "جنگ میں یوکرین کو اس وقت تک 600 بلین یورو کا نقصان پہنچ چُکا ہے۔ روس اور اس کے امراء طبقے کو اس تباہی کا ہرجانہ ادا کرنا اور ملک کی تعمیرِ نو کے لئے ضروری مصارف کو پورا کرنا چاہیے"۔
وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ "ہمارے پاس ایسے وسائل موجود ہیں کہ جن کی مدد سے ہم روس سے بدلہ چُکوا سکتے ہیں۔ ہم نے روس مرکزی بینک کے 300 بلین یورو پر مشتمل زرِ محفوظ کو بلاک کر دیا اور روسی امراء کے 19 بلین یورو مالیت کے اثاثوں کو بھی منجمد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "جلد ہی ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی ساخت تشکیل دیں گے جو ان اثاثوں کا انتظام چلائے اور ان کے ساتھ سرمایہ کاری کرے گی"۔
انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ ساخت اپنی آمدنی کو یوکرین میں استعمال کر سکے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد ان فنڈوں کو یوکرین کو پہنچائے گئے نقصان کے مکمل ہرجانے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مِل کر ایک بین الاقوامی سمجھوتے پر کام کر رہے ہیں جو اس تجویز کو عملی شکل دے گا۔
یورپی یونین کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ "ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مِل کر اس تجویز کو عملی شکل دینے کے قانونی راستے تلاش کریں گے۔ روس کے خوفناک جرائم سزا بچ نہیں سکیں گے"۔
متعللقہ خبریں

روس، طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک
ق ہلکے انجن والا طیارہ تربیت کے دوران ماسکو کے علاقے میاچکوو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا