یورپی یونین کا اسرائیلی فورسز کی جانب سے پرائمری اسکول کو تباہ کرنے پر شدید ردِ عمل

بیان میں مزید  کہا گیا ہے کہ ہمیں انسانی بنیادوں پر تعمیر کردہ ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے طرز عمل پر گہری تشویش ہے

1910544
یورپی یونین کا اسرائیلی فورسز کی جانب سے پرائمری اسکول کو تباہ کرنے پر شدید ردِ عمل

یورپی یونین (EU) نے  اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میسفیر یتہ میں ایک پرائمری اسکول کو تباہ کرنے کے   عمل  کو بڑا خوفناک قرار دیا ہے۔

اس موضوع پر یورپی یونین فلسطین کے نمائندے کی طرف سے جاری کردہ   تحریری بیان  میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی سیکیورٹی فورسز ن کی جانب سے  یورپی یونین کے کئی رکن ممالک کے سفارتی نمائندوں کے دورے کے ایک دن بعد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں میسفیر یطہ پر عطیہ کنندگان کی مالی امداد سے چلنے والے اسفی پرائمری اسکول کو تباہ  کرنا  بڑا خوفناک ہے۔  

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی بچوں کے تعلیمی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔

بیان میں مزید  کہا گیا ہے کہ ہمیں انسانی بنیادوں پر تعمیر کردہ ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے طرز عمل پر گہری تشویش ہے۔

بیان میں، اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ "یہ طرز عمل، جو اسرائیل طاقت کا استعمال کر کے جاری رکھے ہوئے ہے، میسفیر یطہ میں فلسطینی کمیونٹیز کے وجود کے لیے خطرہ ہے۔

اسرائیلی فورسز نے میسفیر یتہ کے علاقے میں واقع اسفی پرائمری اسکول پر چھاپہ مارا، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے ملک بدری کے خطرے کا سامنا کرنے والے فلسطینی باشندے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں رہائش پذیر ہیں  اور ان میں  طلباء بھی  شامل ہیں۔

قابض فورسز نے سکول کے اندر موجود مواد کو ضبط کر لیا اور عمارت کو "غیر لائسنس یافتہ قرار دیتے ہوئے اسے  مسمار کر دیا ۔



متعللقہ خبریں