برطانیہ: ایران کو کسی صورت جوہری اسلحے کا مالک نہیں بننا چاہیے

ایسی انتظامیہ جو اندرونِ ملک اپنے شہریوں پر ظلم کر رہی ہے وہ یقیناً ملک سے باہر ہمارے دوست اور اتحادی ممالک کے لئے بھی خطرہ ہو گی: وزیر خارجہ جیمز کلیورلی

1910480
برطانیہ: ایران کو کسی صورت جوہری اسلحے کا مالک نہیں بننا چاہیے

برطانیہ کے وزیر خارجہ 'جیمز کلیورلی' نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری اسلحے کا مالک نہیں بننا چاہیے۔

جیمز کلیورلی نے ٹویٹر سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "ایران اپنے جوہری پروگرام کو مزید وسعت دے رہا ہے اور یہ اقدام اس خطرے کا ایک اور ثبوت ہے جو ایرانی انتظامیہ کی وجہ سے گلوبل سلامتی کو لاحق ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ایک ایسی انتظامیہ جو اندرونِ ملک اپنے شہریوں پر ظلم کر رہی ہے وہ یقیناً ملک سے باہر ہمارے دوست اور اتحادی ممالک کے لئے بھی خطرہ ہو گی۔ ایران کو کسی صورت جوہری اسلحے کا مالک نہیں بننا چاہیے"۔

واضح رہے کہ ایران نے، "بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی UAEA کے ساتھ ناکافی تعاون کی وجہ سے"، UAEA انتظامی کمیٹی  کے ایران مخالف فیصلے کے خلاف بطور ردعمل فردو جوہری تنصیب میں یورینیئم کی 60 فیصد افزودگی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں