جرمنی میں مسلمانوں کی قبروں کے کتبوں کی توڑ پھوڑ

لوئر سیکسنی اسٹیٹ شورا ایسوسی ایشن کے صدر، رجب  بلگین نے قبرستان کی زیارت کی  اور  قبرستان کا جائزہ لیا

1909894
جرمنی  میں مسلمانوں کی قبروں کے کتبوں  کی توڑ پھوڑ

جرمنی  کی ریاست  لوئر سیکسنی کے ہینوور شہر  میں مسلمانوں کے ایک قبرستان میں بڑی تعداد میں  قبروں کو  تباہ کر دیا گیا ہے۔

لوئر سیکسنی اسٹیٹ شورا ایسوسی ایشن کے صدر، رجب  بلگین نے قبرستان کی زیارت کی  اور  قبرستان کا جائزہ لیا ۔

بلگین نے  حکام سے زیر بحث  قبروں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ کی تحقیقات  کرنے  کی استدعا کی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حال ہی میں انتہائی دائیں بازو کے "NSU 2.0" کے دستخط شدہ خطوط مساجد کو بھیجے  جانے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ  زیربحث واقعہ کی مکمل چھان بین کرنا  انتہائی ضروری ہے۔

لوئر سیکسنی کے شہر Iserlohn میں 2022 کے آغاز میں ایک نامعلوم شخص یا افراد نے ترکوں اور مسلمانوں  کی قبروں کے کتبوں کو  توڑڈالا تھا۔



متعللقہ خبریں