روس، 5 منزلہ عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 4 بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل
اب تک ٹیمیں 9 افراد کی بے جان لاشوں تک پہنچ چکی ہیں جن میں سے 4 بچے ہیں اور 9 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا ہے
1908270

روس کے جزیرے سخالین کی 5 منزلہ عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 4 بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل اور 9 زخمی ہوگئے۔
ساکھلین جزیرے کے قصبے Tymovskoye میں ایک 5 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر ایک زور دھماکا ہوا جہاں کل 33 مکین رہتے تھے، دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی۔
روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کی ٹیمیں جائے حادثہ کو روانہ کر دی گئی ہیں۔
60 افراد پر مشتمل ریسکیو ٹیم نے عمارت میں موجود لوگوں کو باہر نکال کر ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔
اب تک ٹیمیں 9 افراد کی بے جان لاشوں تک پہنچ چکی ہیں جن میں سے 4 بچے ہیں اور 9 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا ہے۔
حکام اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ دھماکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔