یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ میں میزائل آن گرا،2 افراد ہلاک

یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ میں میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس پرامریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان کم  ہے کہ میزائل روس کی جانب سے  داغا گیا ہو تاہم، اس نئے واقعے سے تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے

1906837
یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ میں میزائل آن گرا،2 افراد ہلاک

یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ میں میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان کم  ہے کہ میزائل روس کی جانب سے  داغا گیا ہو تاہم، اس نئے واقعے سے تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز یوکرین پر متعدد میزائل حملوں کے دوران ہی پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ہوا، جس میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

میزائل حملے کے بعد پولینڈ نے نیٹو کی دفعہ چار کو فعال کرنے پر غور کرنے کی بات کہی ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روسی میزائل پولینڈ کی سرزمین پر داغے گئے ہیں۔

 نیٹو، امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کے حوالے سے اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن سمیت یورپ کے متعدد رہنماؤں نے اس واقعے پر تشویش کے اظہار کے ساتھ ہی پولینڈ کی حمایت کرنے کا عہد کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس معاملے پر ان کی اپنی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ کے مطابق، جرمن چانسلر اولاف شولس نے پولینڈ کے صدر اندرے ڈوڈا سے فون پر تعزیت اور حمایت کا عہد کرنے کے لیے بات کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ کی سرزمین پر میزائل کے دھماکے کے واقعے کی اطلاعات سے وہ کافی پریشان ہیں۔

 



متعللقہ خبریں