یوکرینی صدر کا روسی انخلا کے بعد خیر سون کا پہلا دورہ

زیلنسکی نے وہاں متعین  یوکرینی فوج کو ان کے فرائض پر مبارک باد پیش کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کو بچانے اور مقامی آبادی کی جانب سے مجھے خوش آمدید کہنا باعث مسرت ہے

1906172
یوکرینی صدر کا روسی انخلا کے بعد خیر سون کا  پہلا دورہ

 یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے  روسی فوج کے انخلا کے بعد خیرسون کے علاقے کا دورہ کیا ۔

 اس دوران زیلنسکی نے وہاں متعین  یوکرینی فوج کو ان کے فرائض پر مبارک باد پیش کی ا ور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کو بچانے اور مقامی آبادی کی جانب سے مجھے خوش آمدید کہنا باعث مسرت ہے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ خیرسون میں میری موجودگی اہم ہے،اس شہر کی حفاظت پر مامور  ہمارے فوجیوں اور عوام کے درمیان خود کوپانےنے مجھے جذباتی کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں