جرمنی: شُولز۔ بائڈن ملاقات

بائڈن اور شُولز نے، جوہری اسلحے کے استعمال اور استعمال کے خطرے کے خلاف چین کے صدر شی جن پنگ کے دو ٹوک بیان کو سراہا: جرمنی چانسلر آفس

1903182
جرمنی: شُولز۔ بائڈن ملاقات

جرمنی کے چانسلر اولاف شُولز  نے کل امریکہ کے صدر جو بائڈن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

جرمنی چانسلر آفس  کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں شُولز نے گذشتہ ہفتے اپنے دورہ چین اور یوکرین کی صورتحال پر بائڈن کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

مذاکرات میں بائڈن اور شُولز نے، جوہری اسلحے کے استعمال اور استعمال کے خطرے کے خلاف چین کے صدر شی جن پنگ کے دو ٹوک بیان کو سراہا۔

دونوں رہنماوں نے یوکرین کی انرجی تنصیبات اور سِول انفراسٹرکچر پر روسی بمباری کی مذمت کی اور کیف انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا پُر عزم اعادہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں