یوکیرینی صدر: ہمارے انفرا سٹرکچر کا تحفظ کرتے ہوئے روس کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے

روسی فوج کو  دونیتسک  اور  دیگر علاقوں میں  دو چیچنیا جنگوں سے بھی زیادہ جانی و فوجی سازوسامان کا نقصان   برداشت کرنا پڑا ہے

1902560
یوکیرینی صدر: ہمارے انفرا سٹرکچر کا تحفظ کرتے ہوئے روس کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے کے دوران روس کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ پرتشدد جھڑپیں دونیتسک علاقے کے شہروں بہموت اور سولیدار میں  پیش آئی ہیں۔

زیلنسکی نے  ملک میں جنگ کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں سوشل اکاونٹ پر ویڈیو  پیغام کے ساتھ   آگاہی کرائی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں روسی افواج کے خلاف یوکرین کی فوج کی جدوجہد جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے زیلنسکی نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ خاص طور پر گزشتہ ہفتے دونیتسک میں سب سے زیادہ جھڑپیں ہوئیں۔

زیلنسکی نے بتایا کہ " دونباس میں ہماری پوزیشن برقرار ہے،  روسی فوج کو  دونیتسک  اور  دیگر علاقوں میں  دو چیچنیا جنگوں سے بھی زیادہ جانی و فوجی سازوسامان کا نقصان   برداشت کرنا پڑا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ امریکہ (USA) کی طرف سے یوکرین کے لیے تقریباً 400 ملین ڈالر کے اضافی فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی گئی، زیلنسکی نے یہ بھی  بتایا کہ انہوں نے کل کیف میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی اہم تنصیبات کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے حکم نامے پر دستخط کیے جو حالیہ  ایام  میں روسی افواج کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔



متعللقہ خبریں