روس اور یوکیرین کے درمیان اسیروں کا تبادلہ

روسی  دفتر دفا ع سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  یوکیرینی فریق سے  مذاکرات  کے نتیجے  میں 107 روسی فوجیوں کو  رہا کر دیا گیا ہے

1902110
روس اور یوکیرین کے درمیان اسیروں کا تبادلہ

روس اور یوکیرین  کے درمیان   اسیروں کا  تبادلہ  سر انجام پایا ہے۔

روسی  دفتر دفا ع سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  یوکیرینی فریق سے  مذاکرات  کے نتیجے  میں 107 روسی فوجیوں کو  رہا کر دیا گیا ہے۔

فوجیوں کو ضروری طبی و نفسیاتی  خدمات فراہم کرنے کا ذکر کیا گیا ہے تو  ان افراد کو  وزارت کے ایک طیارے کےذریعے  ماسکو  پہنچایا گیا ہے۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے نتیجے میں 107 یوکرینی فوجیوں کو رہا کیا گیا، جن میں سے 74 وہ تھے جنہوں نے ازوستال فیکٹری میں دشمن  سے جنگ کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ "ہم جنگ میں زخمیوں میں سے زیادہ تر کو گھر لے آئے ہیں ۔ خاص طور پر ماریوپول اور ازوستال میں شدید زخمی  ہونے کے باعث  چلنے کے قابل نہ رہنے والے  فوجیوں کو تبادلے کے ذریعے وطن لایا گیا ہے۔ "



متعللقہ خبریں