مالدووا: احتجاجی مظاہرے، حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

قدرتی گیس، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج  کے لئے ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے شہر کے مرکز کی طرف مارچ کی

1899686
مالدووا: احتجاجی مظاہرے، حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

مالدووا کے دارالحکومت کیشیناو میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

قدرتی گیس، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف  احتجاج  کے لئے ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین مالدووا سائنسز اکیڈمی کے سامنے جمع ہوئے اور شہر کے مرکز کی طرف مارچ کی۔

مظاہرین کو روکنے کی کوشش پر وقتاً فوقتاً پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہوتی رہی۔

مظاہرین نے حکومت سے مستعفی ہونے کا اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا۔

مالدووا وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق "مظاہرے میں 28 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 51 افراد کو،  ماحول کو زیادہ غیر مستحکم کرنے کے شبہے میں، مظاہرے سے قبل حراست میں لے لیا گیا تھا"۔  

واضح رہے کہ ملک میں مظاہروں کا سلسلہ ماہِ ستمبر میں شروع ہوا ۔ مظاہرے پارلیمنٹ میں موجود 'شور' پارٹی  کی طرف سے کروائے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں  احتجاج کی خاطر صدارتی دفتر اور پارلیمنٹ کے سامنے خیمے لگائے گئے تھے جنہیں پولیس کی طرف سے اکھاڑ دیا گیا تھا۔

مالدووا کی صدر مایا ساندو نے 17 اکتوبر کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ احتجاجی مظاہروں میں قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور پولیس کو معاشرتی نظم و ضبط  بحال کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں