برطانیہ: رشی سونک ملک کے نئے وزیر اعظم بن گئے

حزب اقتدار کنزرویٹو پارٹی  کی قیادت جیتنے کے بعد رشی سونک ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

1897015
برطانیہ: رشی سونک ملک کے نئے وزیر اعظم بن گئے

برطانیہ کی حزب اقتدار کنزرویٹو پارٹی  کی قیادت جیتنے کے بعد رشی سونک ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق 20 اکتوبر کو وزیر اعظم لِز ٹروس  کے پارٹی قیادت  سے مستعفی ہونے کے بعد سابقہ وزرائے خزانہ میں سے رشی سونک ملکی قیادت  کی دوڑ جیت گئے ہیں۔

سوناک کے حریف  'پینی مورڈونٹ'  نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں وزارت اعظمیٰ کی دوڑ میں رشی سونک  کے حق میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ رشی سونک 7 جولائی کو ، سابقہ وزیر اعظم بورس جانسن کے پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کے بعد بھی، پارٹی قیادت کے لئے امیدوار کھڑے ہوئے تھے لیکن رائے شماری میں انہیں لِز ٹروس کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنی انتخابی مہم میں ٹروس نے ایک تواتر سے ٹیکسوں میں کمی کا وعدہ کیا تھا اور  وزارت اعظمیٰ سنبھالنے کے بعد حکومت نے 23 ستمبر کو کُل 45 بلین اسٹرلن  ٹیکس چھوٹ دینے کی تیاریوں کا اعلان کیا تھا۔

حکومت کا یہ اقدام  ملک کے خارجہ قرضہ جات میں اضافے اور اسٹرلن کی قدر میں شدت سے کمی کا سبب بنا تھا۔

اقتصادی منصوبوں کے بارے میں سخت تنقیدوں کے بعد برطانوی حکومت نے 45 فیصد ٹیکس چھوٹ کا منصوبہ کالعدم کر دیا تھا۔

ٹروس، قبل ازیں متعدد دفعہ ٹیکس چھوٹ پلان کی حمایت کر چکی تھیں لیکن 14 اکتوبر کو رائے عامہ کے دباو  کی وجہ سے انہوں نے 'کواسی کوارٹنگ  ' کو وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر  ان کی جگہ 'جرمی ہنٹ 'کو وزیر خزانہ متعین کر دیا تھا۔

اگرچہ ٹروس نے سنجیدہ سطح پر مارکیٹ اتار چڑھاو  کا سبب بننے والی  غلطیوں پر معذرت طلب کی لیکن اس کے باوجود رائے عامہ میں، ان کی وزارت اعظمیٰ میں رہنے  کی مدت، کے بارے میں مباحث شروع ہو چکے تھے۔

برطانیہ میں اوپر تلے سیاسی و اقتصادی مدّو جذر کے بعد وزیر اعظم لِز ٹروس نے 20 اکتوبر کو مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔



متعللقہ خبریں