ہمیں روس کی طرح اب چین پر اقتصادی انحصار سے گریز کرنا ہوگا: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک

اینالینا بیربوک نے دارالحکومت برلن میں کوئربر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خارجہ پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کو "آمرانہ حکومتوں کے ساتھ نظاموں کے مقابلے" کے لیے تیار رہنا چاہیے

1894682
ہمیں  روس کی طرح اب چین پر اقتصادی انحصار  سے گریز کرنا ہوگا: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے کہا کہ روس کے ساتھ ان کے ملک کے اقتصادی انحصاری تعلقات  کی طرح کے  تعلقات کو  چین کے ساتھ نہیں دہرایا جانا چاہیے۔

اینالینا بیربوک نے دارالحکومت برلن میں کوئربر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خارجہ پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کو "آمرانہ حکومتوں کے ساتھ نظاموں کے مقابلے" کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

روس کے ساتھ حالیہ تعلقات میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، بیر باک نے کہا کہ جرمنی نے روسی توانائی پر انحصار کے بارے میں اپنے مشرقی یورپی شراکت داروں کے انتباہات کو نظر انداز کر دیا ہے لیکن  اب ہمیں ایسی غلطی نہیں  دہرانی چاہیے۔  اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں چین کے بارے میں اپنی پالیسی پر نگاہ رکھںا ہوگی اور اپنے آپ پر اعتماد کرنا ہوگا۔

جرمن وزیر اعظم اولاف شولز نے گزشتہ ہفتے اپنے ملک میں بزنس فورم میں شرکت  کے موقع پر کہا تھا کہ  چین کے ساتھ رقابت  کرنے کے دوران  "معاشی تعلقات توڑنا" غلط طریقہ ہوگا۔



متعللقہ خبریں