جرمنی کے لیے یہ موسم سرما اور 2023 کا موسم سرما بڑا کٹھن گزرے گا، گیتا گوپناتھ

یورپ کی سب سے بڑی معیشت  جرمنی  کچھ  مدت تک توانائی کے بحران  سے نبرد آزما ہونے  پر مجبور ہو گا۔

1894121
جرمنی کے لیے یہ موسم سرما اور 2023 کا موسم سرما بڑا کٹھن گزرے گا، گیتا گوپناتھ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  کی نائبِ اول  گیتا گوپناتھ  نے جرمنی کے توانائی بحران کے  بارے میں  بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ سردیاں  کٹھن  گزریں گی  تا ہم 2023 کا موسم  سرما  کہیں زیادہ  برا گزر سکتا ہے۔"

گیتا گوپناتھ  نے جرمن روزنامہ   ہینڈلز بلاٹ  کو انٹرویو میں   بتایا ہے کہ  یورپ کی سب سے بڑی معیشت  جرمنی  کچھ  مدت تک توانائی کے بحران  سے نبرد آزما ہونے  پر مجبور ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ  سردیاں تو کٹھن گزریں  ہی گی البتہ  2023 اس سے بھی  بد تر ہو سکتا ہے ،  کیونکہ  یہ بحران  مستقبل قریب میں   دور نہیں ہو گا ، جرمنی کو اس کے لیے تیار ہونا ہو گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ملک میں قابلِ تجدید  انرجی  کے حصول کے عمل کو کافی حد تک سرعت دینی   ہو گی۔

 

 



متعللقہ خبریں