جرمنی: ماحولیاتی تبدیلیاں رواں صدی کا سب سے بڑا سکیورٹی خطرہ ہیں

ماحولیاتی تحفظ کے لئے اختیار کی جانے والی ہر تدبیر گلوبل امن اور بین الاقوامی سلامتی میں بھی اہم کردار کی حیثیت رکھتی ہے: وزیر خارجہ آنالینا بابک

1893874
جرمنی: ماحولیاتی تبدیلیاں رواں صدی کا سب سے بڑا سکیورٹی خطرہ ہیں

جرمنی کی وزیر خارجہ آنالینا بابک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں رواں صدی کا سب سے بڑا سکیورٹی خطرہ ہیں۔

بابک نے لکسمبرگ میں منعقدہ یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ زیادہ بہتر ماحولیاتی خارجہ پالیسی کے لئے کاروائی کا آغاز کیا ہے۔

بابک نے کہا ہے کہ "ماحولیاتی تبدیلیاں رواں صدی کا بڑا ترین سکیورٹی خطرہ ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لئے اختیار کی جانے والی ہر تدبیر گلوبل امن اور بین الاقوامی سلامتی میں بھی اہم کردار کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قابل تجدید انرجی کے فروغ سے  ماحولیاتی بحران کے خلاف زیادہ بہتر جدوجہد  کی جا سکے گی۔ ماحولیاتی پالیسی کو یورپی یونین خارجہ پالیسی میں مرکزی اہمیت دی جانی چاہیے۔



متعللقہ خبریں