جرمنی: یورپی یونین میں توسیع اور اصلاحات کی جائیں

میں یورپی یونین کی توسیع کی حمایت کرتا ہوں، یورپی یونین کا مشرق کی طرف پھیلاو ہر ایک کے مفاد میں ہو گا: چانسلر اولاف شُولز

1893403
جرمنی: یورپی یونین میں توسیع اور اصلاحات کی جائیں

جرمن چانسلر اولاف شُولز نے یورپی یونین میں توسیع اور اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

شُولز نے دارالحکومت برلن میں یورپی سوشلسٹس پارٹی PES کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ یوکرین، مولدووا، مغربی بالقانی ممالک اور پس منظر کے اعتبار سے جارجیا بھی آزاد اور جمہری یورپ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امیدوار ممالک کا درجہ حاصل کرنے والے بالقانی ممالک سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جانا چاہیے۔ میں یورپی یونین کی توسیع کی حمایت کرتا ہوں۔ 27 ، 30 یا پھر 36 ممالک پر اور 500 ملین سے زائد مساوی اور آزاد شہریوں پر مشتمل ایک متحد یورپی یونین دنیا میں اپنے وجود کو زیادہ قوی شکل میں ظاہر کر سکے گی۔

شُولز نے کہا ہے کہ "یورپی یونین کا مشرق کی طرف پھیلاو ہر ایک کے مفاد میں ہو گا۔ یقیناً امیدوار ممالک کے لئے ضروری ہے کہ رکنیت کی شرائط کو پورا کریں۔ ہم ان کے ساتھ بہترین شکل میں تعاون کریں گے"۔

یورپی یونین کے اس توسیعی عمل کی تیاریاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شولز نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی توسیع کے ساتھ ساتھ خارجہ پالیسی اور مالی امور میں اتفاق رائے بجائے ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ فیصلے کئے جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اپنی حدود کے اندر نقل مکانی اور مالی امور کے معاملے میں اختلافات کو حل کرنا چاہیے۔ علاوہ ازیں یونین کا اپنی سلامتی کے لئے زیادہ ذمہ داریاں اٹھانا اور عسکری حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔

چانسلر اولاف شُولز نے 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کا بھی ذکر کیا اور کہا ہے کہ روس کا یوکرین پر قبضہ یورپ کے سلامتی نظم و ضبط پر بھی حملہ ہے۔ ہم اس کے مقابلہ کریں گے۔ ہم یورپ میں امن پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے۔



متعللقہ خبریں