صدر الہام علی ایف کی پراگ میں چار فریقی اجلاس میں شرکت

ان چاروں رہنماؤں کی ملاقات یورپین پولیٹیکل کمیونٹی (اے ایس ٹی) کے اجلاس کے موقع پر    جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں ہوئی

1889549
صدر الہام علی ایف کی  پراگ میں چار فریقی اجلاس میں شرکت

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان اور یورپی یونین (EU) کونسل کے صدر چارلس مشیل نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن کے قیام کے حوالے سے چار طرفہ اجلاس منعقد کیا۔

ان چاروں رہنماؤں کی ملاقات یورپین پولیٹیکل کمیونٹی (اے ایس ٹی) کے اجلاس کے موقع پر    جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں ہوئی  ۔

تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد ایک بیان دینے والے الہام علی ایف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ بتدریج امن کے قریب پہنچ رہے ہیں، اور انہوں نے یورپی کونسل کے صدر مشیل کے کام کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ چار طرفہ اجلاس میں اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ملاقات امن معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے اہم ہو گی۔ رابطے ابھی جاری ہیں جس سے  امن عمل میں تیزی آئی ہے۔

چار رکنی مذاکرات سے متعلق ایک مشترکہ اعلامیئے میں واضح کیا گیا کہ  یورپی یونین آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان  سرحدوں کے تعین کے لیے تعاون کرنے سمیت  علاقے میں اپنا ایک عارضی  سول مشن بھی روانہ کرے گی ۔

 اعلامیئے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ  آذربائیجان اور آرمینیا  اقوام متحدہ کی  سرحدوں کی تعیناتی کے لیے مقرر کر دہ کمیشنز کے امور کی بھی پیروی کریں گے۔

 سرحدی تعین کے کمیشنز کا اجلاس  اس ماہ کے آخر میں برسلز میں ہوگا۔



متعللقہ خبریں