ترکیہ کی ثالثی ہی کے نتیجے میں اناج کے بحران پر قابو پایا جاسکا ہے: صدر الیگزینڈ وان ڈیربیلن

صدر بیلن نے روس اور یوکرین کے درمیان ترکیہ کی ثالثی ہی کے نتیجے میءن  کے ثالثی کے کردار، اناج کے معاہدے اور یورپ میں توانائی کے بحران کے بارے میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا ہے

1888161
ترکیہ کی ثالثی ہی  کے نتیجے میں اناج کے بحران پر قابو پایا جاسکا ہے: صدر الیگزینڈ وان ڈیربیلن

آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے کہا کہ ترکیہ نے اناج کے بحران میں بہت اہم کام سر انجام  دیا ہے۔

آسٹریا میں اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) سے بات کرتے ہوئے صدر بیلن نے روس اور یوکرین کے درمیان ترکیہ کی ثالثی ہی کے نتیجے میءن  کے ثالثی کے کردار، اناج کے معاہدے اور یورپ میں توانائی کے بحران کے بارے میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا ہے۔  

صدر بیلن نے صدر رجب طیب ایردوان سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر  ترک ہاؤس میں اپنی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے 24 فروری کو شروع ہونے والی روس یوکرین جنگ میں ترکیہ  کے ثالثی کے کردار پر  روشنی ڈالی ۔

صدر بیلن  نے کہا کہ ترکیہ  نے اس بحران میں بہت اہم کام کیے ہیں۔ اگر یوکرینی  یا روسی اناج کو بحیرہ اسود کے اوپر سے نہ بھیجا جا سکتا تو ہمیں دنیا کے مختلف حصوں بالخصوص افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں بھوک کے بحران کا سامنا کرنا پڑتا۔ ترکیہ کی ثالثی اور ایردوان   کی سیکرٹری جنرل  گوٹریس  کی کاوشوں ہی کے نتیجے میں راہدری  کھولنے کا عمل   ممکن ہوا۔

آسٹریا کے صدر نے نیٹو کی فوجی مشقوں میں آسٹریا کی شرکت کی ترکیہ کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسٹریا کے لیے  بڑی اہم پیش رفت ہے۔

آسٹریا کے صدر بیلن نے یورپ میں توانائی کے بحران کے حوالے سے کہا کہ وہ گیس کے مسئلے پر زیادہ فکر کیے بغیر اس موسم سرما سے گزر سکتے ہیں اور کہا کہ یورپ کو روسی گیس پر انحصار ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

آسٹریا اور ترکیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے یہ بھی کہا کہ وہ اتوار کو ہونے والے انتخابات میں ترک نژاد آسٹریا کے شہریوں کے ووٹ  کے طلبگار ہیں ۔



متعللقہ خبریں