ہم نے لیمان شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے:یوکرینی صدر

یوکرین کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ فوج نے کئی ہفتوں بعد میدان جنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے اور مشرق کی طرف مزید پیش رفت کی جاسکتی ہے

1887343
ہم نے لیمان شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے:یوکرینی صدر

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی علاقے میں اہم شہر لیمان کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور مزید پیش رفت ہوسکتی ہے۔

خبرکے مطابق، یوکرین کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ فوج نے کئی ہفتوں بعد میدان جنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے اور مشرق کی طرف مزید پیش رفت کی جاسکتی ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری مختصر ویڈیو میں کہا کہ 'لیمان مکمل طور پر  ہمارے قبضے میں ہے ۔

روس کی جانب سے اس دعوے کے بعد شہری کی صورت حال سے متعلق کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم ہفتے کو روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ مذکورہ علاقے سے فوج واپس جا رہی ہے جو گھیراؤ کے خدشات پر کیا جارہا ہے۔

روسی فوج نے لیمان کا قبضہ مئی میں حاصل کیا تھا اور دونیسٹک خطے کے شمال میں کارروائیوں کے لیے مرکز کے طور استعمال کیا جارہا تھا اور بتایا جارہا ہے یہ مذکورہ علاقے سے محرومی یوکرین کی جانب سے گزشتہ ماہ شمال مشرقی خرکیف میں شروع کی گئیں کارروائیوں میں روس کی بڑی شکست ہے۔

دونیسٹک کے قریبی  علاقے لوہانزک کے گورنر کا کہنا تھا کہ لیمان  پر قبضے سے یوکرین کو پورا خطہ دوبارہ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ روس نے علاقے پر قبضہ کا اعلان شدید لڑائی کے چند ہفتوں بعد جولائی میں کیا تھا۔

لوہانسگ کے گورنر نے کہا کہ دونیسٹک میں اس شہر کی آزادی لوہانسک پر دوبارہ قبضے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

اس سے قبل یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ ڈونباس پر فوری قبضہ کیا جائے گا، جس میں دونیسٹک اور لوہانسک  شامل ہے اور اکثر علاقوں پر روس کا قبضہ ہے۔

زیلنسکی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دونباس میں کئی علاقو میں یوکرینی پرچم لہرایا گیا ہے اور مزید ایک ہفتے لگےگا۔

خیال رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ خیرسن اور زاپوریاکے دونباس اور جنوبی علاقے کے الحاق کا اعلان کیا تھا جو یوکرین کے مجموعی رقبےکا 18 فیصد کے برابر ہے



متعللقہ خبریں