ایسا لگتا ہے کہ ہم کسی بڑی جنگ کی جانب سرک رہے ہیں، سرب صدر

سرب صدر  نے نیویارک میں اقوام متحدہ  کی 77ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دائرہ کار میں سربی ریڈیو اور ٹیلی ویژن  کو ایک بیان دیا

1882786
ایسا لگتا ہے کہ ہم کسی بڑی جنگ کی جانب سرک رہے ہیں، سرب صدر

24 فروری کو روس کی طرف سے شروع  کردہ  جنگ کے حوالے سے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ  کا کہنا ہے کہ

"مجھے لگتا ہے کہ ہم خصوصی آپریشن کے مرحلے سے ایک بڑی جنگ کی  طرف سرک رہے ہیں۔"

 سرب صدر  نے نیویارک میں اقوام متحدہ  کی 77ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دائرہ کار میں سربی ریڈیو اور ٹیلی ویژن  کو ایک بیان دیا۔

"میرے خیال میں ہم خصوصی آپریشنز کے مرحلے سے ایک بڑی جنگ کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ سرحدیں کہاں ہیں اور کیا ہم جلد ہی  دوسری  عالمی جنگ کے بعدایک ایسے بڑے عالمی تنازعہ میں پڑ جائیں گے ۔ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔  میں سجھتا ہوں کہ روس اور چین کے مغرب کے ساتھ  تعلقات مزید پیچیدہ ہوں گے۔"



متعللقہ خبریں