سرائیوو میں نئی ​​ٹرام لائن کی تعمیر کا کام دو ترک کمپنیوں نےحاصل کرلیا

دو  ترک کمپنیاں 12.9 کلومیٹر لمبی Ilidza-Hrasnica لائن تعمیر کریں گی، جسے سرائیوو میں موجودہ 22.9 کلومیٹر Bascarsija-Ilidza ٹرام لائن کے علاوہ تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے

1881931
سرائیوو میں نئی ​​ٹرام لائن کی تعمیر کا کام دو ترک کمپنیوں نےحاصل کرلیا

بوسنیا ہرزیگوینا کے دارالحکومت سرائیوو میں نئی ​​ٹرام لائن کی تعمیر کا کام دو ترک کمپنیوں نےحاصل کرلیا ہے۔

دو  ترک کمپنیاں 12.9 کلومیٹر لمبی Ilidza-Hrasnica لائن تعمیر کریں گی، جسے سرائیوو میں موجودہ 22.9 کلومیٹر Bascarsija-Ilidza ٹرام لائن کے علاوہ تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔

سرائیوو کینٹن کی وزارت ٹرانسپورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرام لائن کی تعمیر کا ٹینڈر مکمل ہو چکا ہے، اور یہ لائن ترکیہ کی دو کامیاب کمپنیاں تعمیر کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرائیوو کینٹن کے وزیر ٹرانسپورٹ عدنان سیٹا نے کمپنی کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور کہا کہ سیٹا، "ہراسنیکا تک ٹرام لائن اب کوئی افسانہ نہیں  بلکہ حقیقت کا روپ اختیار کررہی ہے۔

ٹرام لائن جو سرائیوو کو ایک  سرے سے  دوسرے  سرے  تک جوڑے گی وہ موجودہ Ilidza سٹاپ سے جاری رکھنے کے لیے بنائی جائے گی۔ جب کہ نئی لائن کی لمبائی 12.9 کلومیٹر بتائی گئی، اطلاع کے مطابق  لائن پر 20 اسٹاپ اور 2 ٹرننگ پوائنٹ بنائے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں